مدراس(نیوزڈیسک)بھارتی شہرمدارس کی ہائیکورٹ نے سابق صدراوراٰیٹمی سائنس دان عبدالکلام کی تدفین کے موقع پر شراب خانے بند کرنے کی درخواست مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ شہریوں کے لیے شراب اتنی ہی ضروری ہے جتنا کہ دودھ ضروری ہے،بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز مدارس ہائیکورٹ کے ایک جج نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدراورایٹمی سائنس دان عبدالکلام کی تدفین کے موقع پر حکومت سرپرستی میں چلنے والے شراب خانوں کو بند کرنے کا کوئی جواز نہیں اورریاست تامل ناڈو کے 30فیصد عوا م کے لیے شراب اتنی ہی ضروری ہے جنتا کہ دودھ ضروری ہے اس لیے شراب خانوں کو بند نہیں کیاجاسکتا ،انہوں نے کہاکہ شراب خانوں کو توبند کرنے کا کہاجارہاہے مگر ہوٹلوں میں شراب بک رہی ہے اس لیے شراب خانے بھی کھلے رہنے چاہئیں۔