ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی منڈی میں خام تیل اور ایل این جی کی بڑھتی قیمتوں نے ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل اور ایل این جی کی بڑھتی قیمتوں نے ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں خام تیل کے نرخ گزشتہ تین برس کی بلند سطح پر ہیں،اس وقت برینٹ خام تیل کے نرخ83ڈالر جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کے نرخ79ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہیں جو کہ ستمبر2018کے بعد کی بلند ترین سطح ہے

،دوسری جانب ایل این جی کے نرخ بھی 56ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر ہیں۔عالمی منڈی میں خام تیل اورایل این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے معیشت کیلئے خطرہ کھڑا کردیا ہے ۔پاکستان کے مجموعی در آمدی بل میں پٹرولیم مصنوعات کا شیئر لگ بھگ9فیصد بنتا ہے جبکہ خام تیل اور ایل این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اس میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے ،ایل این جی کے نرخوں میں اضافے اور در آمد میں تاخیر کے باعث اس وقت سندھ میں غیر بر آمدی صنعتوں،نجی بجلی گھروں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،سی این جی کی قیمت 185روپے کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد اکثر سی این جی اسٹیشنز مالکان نے گیس پلانٹ بند کردیے ہیں جب کہ صارفین کی ایک بڑی تعداد بھی سی این جی سے پٹرول کی جانب منتقل ہوگئی ہے ۔سی این جی کی بندش کے باعث بھی پٹرو ل کی کھپت میں اضافے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں پٹرول کی در آمد بڑھ سکتی ہے اور در آمدی بل کی مد میں مزید زرمبادلہ

درکار ہوگا،عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ میں اضافے کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق عالمی سطح پر توانائی اور غذائی اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں نہ صرف حکومت کیلئے پریشان کن ہیں بلکہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے بھی ایک سنگین خطرہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…