فلوریڈا(نیوزڈیسک )فلوریڈا کی فیملی کو بحراوقیانوس میں سونے کا خزانہ مل گیا، تین سو سال قبل ڈوبنے والے ہسپانوے بحری بیڑے کے ملبے سے لاکھوں ڈالر مالیت کے سکے نکال لیے۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایرک اور اس کی فیملی نے کئی سال اپنی کشتی کی مدد سے ہسپانوی بحری بیڑے کے ملبے کو ڈھونڈا۔ اور آخر کار انہیں محنت کا صلہ مل گیا۔ جہاز کے ملبے سے اکاون سونے کے سکے اور بارہ میٹر لمبی سونے کی ہار ملی ہے جن کی مالیت دس لاکھ ڈالر سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ ہسپانوی بحری بیڑا سترہ سو پندرہ میں ہوانا سے اسپین جاتے ہوئے طوفان کے باعث فلوریڈا کے ساحل پر ڈوب گیا تھا۔ فلوریڈا کی فیملی کو یہ خزانہ رواں سال جون میں ملا تھا ، تاہم جہاز کے ملبے کے حقوق کا مالک کمپنی کوئنز جیولز نے اس کا اعلان بیڑے کے حادثے کو تین سو سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا ہے۔