بیجنگ(نیوزڈیسک) اچھے سکول میں بچے کاداخلہ نہ ہوتووالدین کادکھی ہوجاناایک فطری بات ہے لیکن چین میں کچھ والدین کے بچوں کوایک بڑے سکول نے داخلہ دینے سے انکارکیاتویہ والدین صرف دکھی نہیں ہوئے بلکہ انتہائی مشتعل ہوکرسکول کے ساتھ ایساسلوک کیاکہ دنیاحیران رہ گئی ۔چینی میڈیاکے مطابق ہنان صوبے کے شہرزینگ زوکے ایک مشہورسکول کی انتظامیہ یہ دیکھ کرحیران رہ گئی کہ سکول کے صدردروازے پرپتھروں کاڈھیرپڑاتھا۔سکول کی طرف سے ان پتھروں کی صفائی کرادی گئی لیکن والدین زیادہ غصے کے ساتھ پلٹے اوراگلے دن بھاری پتھروں اورملبے پرمشتمل دوبڑے ڈھیرسکول کے صدردروازے کے سامنے لگادیئے ۔اس بارملبہ اتنازیادہ پھینکاگیاتھاکہ اس کی صفائی بہت مشکل کام بن گیا۔قریبی علاقے کے شہریوں نے پولیس کوبتایاکہ کچھ بچوں کاسکول میں داخلہ نہ ہونے پران کے والدین برہم ہوگئے تھے اورسکول سے بدلہ لے رہے تھے ۔سوشل میڈیاپراس واقعے نے بہت مقبولیت حاصل کرلی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں