ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر جگن کاظم کے مارننگ شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر معروف اینکر جگن کاظم کے مارننگ شو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پروگرام میں شریک جوڑے ایک گیم کا حصہ ہیں جن میں انہیں ہاتھوں کا استعمال کیے

بغیر سیب کھانا تھا۔ویڈیو میں مارننگ شو کے گیم سیگمنٹ میں شامل مرد اور خواتین پارٹنرز کو متنازع قرار دئیے جانے والا مقابلہ پورا کرتے دیکھا گیا تھا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے جگن کاظم کا مارننگ شو بین کرنے کا مطالبہ کر دیا یہی وجہ ہے کہ دو دن سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #BoycottMorningWithJuggunKazim ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔صارفین نے پیمرا سے میزبان کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔پیمرا نے اس حوالے سے ٹویٹر پر مختصر اعلامیہ بھی جاری کیا۔مختصر اعلامیے میں کہا گیا کہ پیمرا نے اے پلس کے مارننگ شو ’مارننگ ون جگن کاظم‘ میں نامناسب اور قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔پیمرا کی جانب سے بتایا گیا کہ چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ معاملے پر 7 دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…