بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

’ اگر کوئی سمجھتاہےکہ میں ویڈیو فرانزک کرواؤں گا تو وہ نہیں ہو گا ‘محمد زبیر عمر نے اعلان کردیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں ن لیگ کے مرکزی رہنما و مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر عمر نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر کہنا تھا کہ تحقیقات کے حوالے سے میراجن لوگوں سے رابطہ ہوا ان کے مطابق نتائج بڑے حوصلہ افزاء ہیں

لیکن اگر کسی کے ذہن میں یہ ہے کہ میں ایف آئی اے سے درخواست کروں گا یا ویڈیوفرانزک کرائوں گا تو ایسا بالکل بھی نہیں ہو گا کیونکہ شیخ رشید ان اداروں کے سربراہ ہیں وہ میرے خلاف سینکڑوں گواہ لے آئیں گے ۔ نجی ٹی وی اینکر پرسن منصور علی خان کو انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کیا میں اس ایف آئی کے پاس چلا جائوں جس کے ہیڈ شیخ رشید احمد ہیں ، مطلب میں خود کو ان کے حوالے کر دوں تاکہ وہ مجھ پیس کر رکھ دیں ایسا بالکل بھی نہیں کرو ں گا لیکن ویڈیو کی تحقیقات کے حوالے سے میرا جن افراد سے رابطہ ہوا ان کے مطابق نتائج حوصلہ افزاء لیکن انہیں فی الحال ان کے بارے میں کسی کو نہیں بتا سکتا ۔ قبل ازیں سابق گور نر سندھ اور لیگی رہنما محمد زبیر نے سوشل میڈیا مہم کو بے بنیاد اور پروپیگنڈہ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہاکہ میرے خلاف فرضی اور جعلی ویڈیو بنائی گئی، یہ سیاست نہیں بلکہ ایک بے ہودہ کام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جو بھی لوگ اس کے پیچھے ہیں انہوں نے نہایت ہی گھٹیہ اور شرم ناک کام کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے ،اور آئندہ بھی پاکستان کی بہتری کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…