منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

جس گھر میں یہ سورہ پڑھی جاتی ہے اس گھر میں رزق ہی رزق نازل ہوتا ہے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نبی کریم ﷺ نےفرمایا:ہر چیزکی طہارت اور غسل ہوتا ہے اور ایمان والوں کے دلوں کے زنگ سے طہارت مجھ پر درود پڑھنا ہے اس کی برکت سے اور اللہ کے حکم سے آپ کے گھر میں رز ق ہی رزق نازل ہوتا ہے ۔ اس کی مرضی کے بنا ایک پتہ بھی نہیں ہلتا اور وہ جب چاہتا ہے زمین کو ہلا کر رکھ دیتا ہے اللہ جسے چاہے زیادہ رزق سے نواز دے اور جسے چاہے

تنگ دست کردے ۔آپ اللہ سے اپنے رزق کی فراخی کی دعا کریں اور اس وظیفے پر عمل کریں پھر دیکھئے گا کہ اللہ کیسے آپ کے رزق میں برکتیں فرماتا ہے ۔ عمل اور ضرری ہدایات:یہ وظیفہ آپ نے فجر کے بعد کرنا ہے اور اس دعا کو جو کہ درج ذیل ہے 25 مرتبہ پڑھنا ہے۔3 مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے اور آخر میں اللہ پاک سے دعا مانگنی ہے اس عمل کو 9 روز تک کرنا ہے ۔انشاء اللہ اس دعا کی برکت سے اور اللہ کے فضل و کرم سے آپ کے گھر میں بے تحاشہ رزق کااضافہ ہوجائے گا۔اللہ آپ کے دستر خوان کو وسیع فرمادے گا ۔ اللہ آپ کو غنی اور مالدار کردے گا۔اللہ آپ کی زندگی میں خوشیوں کی بہاریں لے آئے گا۔ اگر آپ اپنے لئے دعا مانگنے سے پہلے دوسروں کے لئے دعا مانگیں گے تو انشاء اللہ آپ کی دعا ضرور قبول ہوگی۔ اس وظیفہ کی اجازت عام ہے اس کے لئے کسی خاص اجازت کی ضرورت نہیں ۔وظیفہ کرنے سے پہلے کچھ صدقہ و خیرات کرلیا کریں اوراگر زیادہ کی استطاعت نہیں رکھتےتو ایک وقت کسی مسکین غریب کو کھانا ہی کھلا دیں اور اگر اس کی بھی استطاعت نہیں رکھتے تو ایک کھجور کاٹکڑا ہی صدقہ کردیں ورنہ اپنے بچوں کو ہی کچھ کھلا دیں اور صدقہ کی نیت کر لیں اور پھر عمل کو کریں ۔ اللہ کو راضی رکھئے حقوق اللہ اور حقوق العباد کاضرور خیال رکھئے۔ نمازوں کا اہتمام کیجئے۔نمازوں کو پابندی کے ساتھ وقت پر باجماعت اداکیجئے یہ آپ پر فرض ہیں ان میں کسی قسم کی سستی و کاہلی کا مظاہرہ مت کیجئے۔اگر آپ کی نمازیں مکمل نہیں اور اللہ آپ سے ناراض ہیں تو پھر کسی قسم کے وظیفے اور اعمال آپ نی زندگی نہیں بدل سکتے پھر آپ کی زندگی کو بدلنے کے لئے سب سے پہلا قدم اللہ کوراضی کرنا ہوگا سب سے پہلے پھر اللہ کو راضی کیجئے اور فائدہ حاصل کیجئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…