بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک کا مجموعی بیرونی قرضہ اور واجبات 122ارب 44کروڑ ڈالر سے زائد ہو گئے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 29  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کا بیرونی قرضوں اور واجبات میں اضافہ پر اظہار تشویش پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ ملک قرض پر نہیں ذمہ دارانہ رویہ اور حکومتی فرض کی دیانتدارانہ ادائیگی سے چلتے ہیں

ملک کا مجموعی بیرونی قرضہ اور واجبات 122ارب 44کروڑ ڈالر سے زائد تک پہنچ گئے ہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ قرض نہ لینے کے دعویدار ن نے کڑی شرائط پر بھاری قرضے لئے ہیں پی ٹی آئی دور کے تین برس میں بیرونی قرضہ جات اور واجبات میں 26ارب ڈالر کا اضافہ ہوا انہوں نے مزید کہا کہ خود انحصاری اور خود کفالت کے دعویداران نے ملکی معیشت برباد کر دی ہے ناائل حکمرانوں نے ملک کو ترقی پزیر ملک کی معیشت کو زوال پزیر کر دیا ہے زاتی مفادات کے اسیر ٹولہ عوام الناس کے مسائل میں اضافہ کا باعث ہیں ملکی ترقی کی بجائے حکمرانوں کے خاندان مزید مالی ترقی کر رہا ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف زیلی دفتر بنانے والے عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرض کے درخواست گزار ہیں آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر ٹیکسز یوٹیلٹی بلز اور اشیا ضروریہ میں ناقابل برداشت اضافہ ہو گا نیر بخاری نے کہا کہ زوال پزیر معیشت کے زمہ دار نالائق کپتان نااہل اور نکموں پر مشتمل حکومتی ٹیم ہے نیر بخاری نے کہا کہ ایک کروڑ ملازمتیں دینے کے جھوٹے وعدے کرنے والوں کے دور میں نوکریوں میں تیزی سے کمی آئی ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح 24 تک پہنچ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…