اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

قائد اعظم کے مجسمہ کو شہید کرنے کے تانے بانے افغانستان سے جا کر ملتے ہیں ،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 29  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ قائد اعظم کے مجسمہ کو شہید کرنے کے تانے بانے افغانستان سے جا کر ملتے ہیں ۔ بدھ کو یہاں سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ قائد اعظم کے مجسمہ کو شہید کرنے کے تانے بانے افغانستان سے جا کر ملتے ہیں ،

افغانستان کی صورتحال پر پر پاکستان میں مکمل طور پر خاموشی ہے ،امریکہ افغانستان سے عجلت میں انخلا کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اس انخلا میں دنیا کی مدد کی ہم اس قابل نہیں ہیں افغانستان کے منفی اثرات برداشت کر سکیں ،امریکی سینیٹ میں بائیس ارکان نے ایک بل پیش کیا جو قابل تشویش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ طالبان سے تعاون کے کیا نتائج ہوں گے اس بل میں کچھ شقیں براہ راست پاکستان سے متعلق لکھا گیا ہے ،حکومت پاکستان نے طالبان کی مدد کی افغانستان پر قبضے اور اشرف غنی کی حکومت گرانے میں مدد کی ،وہاں پر ایسے اقدامات ہو رہے ہیں اور یہاں حکومت نے پارلیمان کا اجلاس تک نہیں بلایا ،حکومت کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے ،ہم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلز بلڈوز کرنے کے لیے نہیں بلائے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے امریکہ کی چھ سے سات ماہ نیٹو سپلائی بند کی ،وزیر اعظم امریکہ سینیٹ کی بات کرتے ہیں پہلے اپنے سینیٹ میں تو آئیں ،حکومت طالبان کی ترجمان بنے ہوئے ہیں ،پاکستان روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ،حکومت آئین اور پارلیمنٹ کو نظر انداز کررہی ہے جمہوریت کے ساتھ تصادم چاھتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ روز باڈرز پر ہمارے نوجوان شہید ہورہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…