میکسیکو(نیوز ڈیسک)درجنوں باورچیوں نے 65میٹر لمبا سینڈوچ بنا کر عالمی ریکارڈ تو قائم نہ کرسکے تاہم اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔میکسیکو سٹی میں سالانہ میلے کے دوران درجنوں باورچیوں نے مل کر 65میٹر لمبا سینڈوچ بنایا۔ جس میں ڈبل روٹی کے بڑے سلائس ، سلاد کے پتے ، پیاز، ٹماٹر ،مایونیز کا استعمال کیا گیا۔ تاجروں اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے باورچیوں نے 3منٹ 26سیکنڈز میں لاطینی امریکا کاسب سے بڑا سینڈ وچ تیار کر لیا۔ 64میٹر لمبے سینڈوچ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تاہم عالمی ریکارڈ نہیں بناسکے۔دنیا کا سب سے بڑا 5ہزار 440کلو گرام سینڈوچ بنانے کا ریکارڈ امریکا کے پاس ہے۔