پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ناراض چینی باشندے نے ”نیویارک میگزین“کی ویب سائٹ ہیک کرلی

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) بیرون ملک جانے والوں کے لیے ضروری نہیں کہ ان کا یہ تجربہ خوشگوار رہے گا، دیار غیر میں کسی کے ساتھ کوئی بھی حادثہ یا واردات ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا کچھ ہو جائے تو عام طور پر متاثرہ افراد صبر کرتے ہوئے وطن واپس آجاتے ہیں لیکن سیاحت کے لیے نیویارک جانے والا چین کا ایک شہری وہاں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر خاموش نہیں بیٹھا بلکہ اس نے ایک انوکھی انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ”نیویارک میگزین“ کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔چینی شہری جس نے اپنا نام ”تھریٹ کنگ“ بتایا ہے نے برطانوی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نیویارک کے عوام سے بدلہ لیا ہے کیونکہ جب وہ اس شہر کی سیر کر رہا تھا تو وہاں بہت سے لوگوں نے اس کامذاق اڑایا۔ ایک سیاہ فام شخص نے نقلی بندوق سے مجھ پر حملے کی اداکاری کی تو میں نے خوفزدہ ہوکر دوڑ لگا دی جس پر وہاں موجود لوگوں نے قہقہے لگا کر میراخوب مذاق اڑایا۔واضح رہے کہ اس سائبر حملے کے بعد یہی سمجھاجارہاتھا کہ میگزین کے صفحہ اول پر معروف امریکی کامیڈین بل کوزبے کی متاثرہ 35 خواتین کی تصاویر کی اشاعت ہیکنگ کی وجہ ہے تاہم ”تھریٹ کنگ“ کا کہنا تھا کہ اس کے حملے کا میگزین کے سرورق پر متاثرہ خواتین کی تصاویر کی اشاعت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ تو ان تصاویر کی اشاعت سے آگاہ بھی نہیں تھا۔ کہ تھریٹ کنگ نامی یہ ہیکر اس سے قبل بھی کئی ویب سائٹس ہیک کر چکا ہے جن میں کچھ حکومتی اداروں کی ویب سائٹس بھی شامل ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…