منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ ٗ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ کی منسوخی ٗ سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

datetime 27  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل بھی پاکستان کے حق میں میدان میں آگئے اور اسے انتہائی ناروا سلوک قرار دے دیا۔ ایک انٹرویومیں این چیپل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک

کیا گیا، پاکستان نے کورونا وبا کے دوران بے لوث انداز میں دوسرے ملکوں کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ممالک نیک نیتی سے کرکٹ کی بہتری کا سوچیں۔اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین بھی انگلش بورڈ پر کڑی تنقید کرچکے ہیں۔انہوں نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی افریقا میں بھی کورونا کا بہانہ کرکے دورہ منسوخ کیا گیا۔مائیک ہیزمین نے کہا کہ آئی سی سی کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے بھی دورہ منسوخی پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان سے سامنا ہونے پر کہا کہ دنیا کی نظریں اسی میچ پر ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…