بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

پاک فوج کے معمر ترین افسر انتقال کرگئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، اے پی پی) پاک فوج کے معمر ترین افسر انتقال کر گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) سلطان محمد خان مینگل انتقال کرگئے۔ ان کا انتقال آج کوئٹہ سی ایم ایچ

ہسپتال میں ہوا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل(ر) سلطان محمد کا انتقال 103 کی عمر میں ہوا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمدخان مینگل پاک فوج سے وابستہ معمرترین افسرتھے، مرحوم بہترین کھلاڑی، بہترین سپاہی اور مختلف کھلیوں میں ریکارڈ ہولڈرتھے۔ لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمد بلوچستان کےعلاقےنوشکی سےتعلق رکھتےتھے، لیفٹیننٹ کرنل سلطان نے1941میں برٹش انڈین آرمی میں شمولیت اختیارکی، انہوں نے1942ء میں پانچویں بلوچ(جیکب رجمنٹ)میں کمیشن حاصل کیا، بعد ازاں فرنٹیئرفورس میں شمولیت اختیارکی،انفنٹری سکول کوئٹہ میں انسٹرکٹررہے ۔مرحوم نے ملک کےتمام قدرتی گزرگاہوں میں مہمات سر کیں، آپ نےپیدل، کوہ پیمائی، کشتی رانی کےذریعہ مہمات سرکیں۔ اس کے علاوہ وہ جیکب رائفلز، ٹوایف ایف گائیڈز، ستلج رینجرز،نادرن اسکاوٹس گلگت کےکمانڈنٹ رہے، آپ 1967ء میں پاک فوج سےلیفٹیننٹ کرنل کےعہدے سےریٹائرڈہوئے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے  پاک فوج کے معمر ترین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمد خان مینگل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہےجو 103 سال کی عمر میں کوئٹہ میں انتقال کرگئے ۔اپنے ایک ٹویٹ میں میجر جنرل بابر افتخار نے مرحوم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ، “مرحوم کی روح کو دائمی سکون نصیب ہو۔”

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…