بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

عالمی سطح پر ویکسین کی فراہمی میں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2021 |

نیویارک (این این آئی)کوویکس کے انڈیپینڈنٹ ایلوکیشن آف ویکسنز گروپ(آئی اے وی جی) نے 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے فراہمی کے اندازے میں 25 فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گروپ بین الاقوامی تعاون اور یکجہتی کے حوالے سے دوطرفہ سودوں کی ترجیحات، برآمدی پابندیوں اور بعض ممالک کی جانب سے اپنی بالغ آبادی کو بوسٹر خوراک دینے کے

فیصلوں پر بھی تشویش میں مبتلا ہے۔ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ آئی اے وی جی وبائی مرض کے ارتقا اور اس کے صحت، سماجی اور معاشی اثرات کے بارے میں بہت فکرمند ہے اور کوویکس شراکت داروں کو مکمل تعاون کی پیشکش کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کووڈ 19 ویکسین تک رسائی میں درپیش مشکلات کے بارے میں حکومتوں، مینوفیکچررز اور اسٹیک ہولڈرز کا شعور بیدار کرنے کے لیے متعلقہ فورم پر اہم پیغامات بھیجے جائیں۔ائی اے وی جی جنوری 2021 میں عالمی ادارہ صحت نے قائم کیا تھا جو 12 اراکین پر مشتمل ہے۔یہ اراکین اپنی ذاتی اور آزاد حیثیت میں کوویکس فیسیلٹی کی سہولت کے تحت ویکسین کی دستیابی پر اسے مختص کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ آئی اے وی جی کو کوویکس کو ویکسن کی کم فراہمی پر تشویش ہے اور ویکسین کی مساوات اور شفافیت کو ترجیح دینے، مینوفیکچرنگ کی صلاحیت اور سپلائی شیڈول کے ساتھ ساتھ ویکسین تک رسائی کے منصوبوں کے بارے میں معلومات کا اشتراک، مینوفیکچررز، ویکسین تیار کرنے والے اور اعلی کوریج والے ممالک کی ضرورت کا اعادہ کرتا ہے۔بعض کمزور، قوت مدافعت سے متاثرہ آبادیوں کی حفاظت کے لیے اضافی خوراکوں کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے آئی اے وی جی نے تجویز دی کہ ممالک اپنی آبادیوں کو بوسٹر ڈوز کے انتظام سے متعلق پالیسیوں کو نافذ کرنے سے پہلے مزید شواہد اکٹھا کریں اور ان کا جائزہ لیں۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…