منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

اللہ اس حکومت سے جان چھڑوائے،حمزہ شہبازکا آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے فیصلے بارے بھی اہم دعویٰ

datetime 26  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے،آٹا، گھی، چینی اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت ایک عذاب ہے اللہ تعالی اس سے جان چھڑائے،آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ (ن) لیگ کی قیادت کا فیصلہ تھا،

چار سال کے بعد بھی الزامات اپوزیشن کو دیئے جارہے ہیں،تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل بیٹھ کر اب مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے،ریپ کے کیسز عام حکومت امن و امان میں ناکام کیونکہ پولیس کو رشوت سے لگایاجاتاہے،آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، حکومت کی کوئی کورونا پالیسی نہیں جس پر ریڈ لسٹ میں ڈالا جاتاہے، فارن فنڈنگ اور ہیلی کاپٹر کیس کا ملزم عمران خان ہے،بنی گالہ کا محل چند لاکھ سے ریگولرزائز لیکن غریب کی جھونپڑی ناجائز تجاوزات سے گرا دیتے ہیں، ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے شرم کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہبا زنے کہاکہ آج پاکستانی قوم ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے،آٹے گھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے،لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں،پچاس لاکھ گھر اور نوکریاں کہاں ہیں،ان کے پروجیکٹس میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے،ڈینگی کو لوگ بھول گئے تھے آج پھر پھیل رہا ہے، اللہ تعالی اس عذاب سے جان چھڑائے۔ انہوں نے کہاکہ مفاہمت کیا ہے کہ دوسال جیل میں چلے جائیں،مفاہمت یہ ہے کہ ہمیں پلینگ فیلڈ ملے، مفاہمت کا مطلب یہ ہے کہ آنے والا انتخاب میں سب کو پلینگ فیلڈ ملے۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ (ن) لیگ کی قیادت کا فیصلہ تھا۔ پی ٹی آئی حکومت کے عذاب سے نجات دلانا ہوگی۔

عوامی رابطہ مہم سبز باغ چکنا چور ہوگئے ایسے ملک آگے نہیں چل سکتا سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ قوموں کی زندگیوں میں وقت آتا ہے کہ قومی مفاد ذاتی مفاد سے آگے رکھنا چاہیے۔ مجھے دکھ ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم چلی گئی،اس حکومت کے ہوتے ہوئے اتحاد اتفاق ناممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ چار سال کے بعد

بھی الزامات اپوزیشن کو دیئے جارہے ہیں،تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل بیٹھ کر اب مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔پنجاب حکومت میوزیکل چیئرمین بن گئے ایک دن میں اٹھارہ کمشنر اور چیف سیکرٹریز تبدیل ہوتے ہیں۔ریپ کے کیسز عام حکومت امن و امان میں ناکام کیونکہ پولیس کو رشوت سے لگایاجاتاہے،آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔ حکومت

کی کوئی کورونا پالیسی نہیں جس پر ریڈ لسٹ میں ڈالا جاتاہے، حکومتی وزرا کہتے دنیا بھر میں مہنگائی ہے لیکن پاکستان کی معیشت زمین بوس ہو چکی ڈالر ایک سو ستر روپے کا ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ اور ہیلی کاپٹر کیس کا ملزم عمران خان ہے بنی گالہ کا محل چند لاکھ سے ریگولرزائز لیکن غریب کی جھونپڑی ناجائز تجاوزات سے گرا دیتے ہیں، ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے شرم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…