منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی

datetime 26  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی۔ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب

سے درآمد کی گئی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن چینی کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، ٹی سی پی کو درآمدی چینی پورٹ پر 109روپے 90 پیسے فی کلو میں پڑی ہے جب کہ گزشتہ ایک لاکھ ٹن چینی کی لینڈڈ کاسٹ 89.26 روپے فی کلو پڑی تھی، اسی طرح تمام اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریبا 123 روپے کلو میں پڑے گی۔حکومت نے ملک میں تیار ہونے والی چینی کے ایکس مل ریٹ 84 روپے 75 فی کلو گرام مقرر کئے ہیں، اس طرح درآمدی چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 25.15 روپے فی کلو مہنگی پڑی جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی تقریبا 33.25 روپے کلو مہنگی پڑے گی۔حکومتی فیصلے کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی اور قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…