ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک اور موٹر وے بنانے کی تیاریاں، نومبر سے تعمیر کا آغاز ہو جائے گا

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)وفاقی حکومت نے کھاریاں سے اسلام آباد تک موٹروے بنانے کا فیصلہ کر لیا،وزیراعظم عمران خان آئندہ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کھاریاں سے اسلام آباد تک موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسکا افتتاح آئندہ ماہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔یاد رہے کہ لاہور سے سیالکوٹ

سے موٹروے پہلے ہی تعمیر ہو چکی ہے جس پر سفر کر کے عوام مستفید ہورہے ہیں جبکہ وزیراعظم کی طرف سے سیالکوٹ سے کھاریاں تک موٹروے کا سنگ بنیاد چند ماہ قبل رکھا گیا، عوام کو سفری سہولیات دینے کے لیے حکومت اب کھاریاں سے اسلام آباد تک موٹروے کو توسیع دینا چاہتی ہے۔جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شمالی پنجاب کے سب سے بڑے روڈ پراجیکٹ کا وزیراعظم نومبرمیں افتتاح کرینگے، نومبر میں وزیراعظم شمالی پنجاب کی سب سے بڑی موٹر وے کھاریاں سے اسلام آباد کا افتتاح کریں گے، اس سے لاہور سے اسلام آباد 100 کلو میٹر سفر کم ہو جائے گا، کروڑوں کی آبادی اس سے استفادہ حاصل کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے)کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو راولپنڈی تا کھاریاں، میانوالی تا مظفرگڑھ اور حیدرآباد تا سکھر شاہراں پر پیشرفت کی تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سابقہ دورحکومت کے 3 سالوں میں 645 کلومیٹر کی سڑکیں تعمیر ہوئیں۔ موجودہ حکومت کے 3 سالوں میں کل 1753 کلومیٹر لمبائی کی سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں۔ موجودہ حکومت کے 3 سالوں کے دوران 6118 کلومیٹر لمبائی پر مشتمل سڑکوں کی منصوبہ بندی مکمل کی گئی،

مالی سال میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی 27 منصوبے مکمل کر لے گی، بلوچستان میں 3 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی میں سڑکوں کا اہم ترین کردار ہے، معیاری سڑکوں کی تعمیر سے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان رابطہ، تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، اچھی سڑکوں کی وجہ سے گاڑیوں کی مرمت اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے اخراجات بھی کم ہو جائیں گے۔ مواصلات کے اہم اور بڑے منصوبوں پر روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت کا خود جا ئزہ لوں گا، منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لیے فنڈز کا اجرا یقینی بنایا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…