ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف اور اشرف غنی دونوں ڈالروں کے بیگ بھر کر بیرون ملک فرار ہیں،جو لوگ اپنی مٹی کے ساتھ جڑے نہ ہوں ایسی زندگی ان کا مقدر ہوتی ہے، سابق وزیراعظم پر شدید تنقید

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج نواز شریف اور اشرف غنی ایک جیسی زندگی گذار رہے ہیں، ایک دوبئی میں اور دوسرا لندن میں مفرور ہے،جو لوگ اپنی مٹی کے ساتھ جڑے نہ ہوں تو اس طرح کی زندگی گذرنا ان کا مقدر ہوتی ہے، نواز شریف اور اشرف غنی دونوں ڈالروں کے بیگ بھر کر بیرون ملک فرار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کے دلوں کی ترجمانی کی، افغانستان یا کشمیر کا معاملہ، غریب ملکوں سے لوٹی گئی دولت امیر ممالک کو منتقلی یا ماحول کا معاملہ ہو، عمران خان نے ہر سطح پر پاکستان کے ہر فرد کے دل کی ترجمانی کی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران جس طرح کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کے سامنے رکھا، نریندر مودی کو للکارا، ایسا پاکستان میں پہلے کبھی نہیں ہوا،جب کلبھوشن یادیو پکڑا گیا، ممبئی واقعات ہوئے اور الزام لگا کہ ایک پاکستانی نے ممبئی حملوں میں حصہ لیا،اس شخص کا کسی سیکورٹی ایجنسی اور فوج سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن عالمگیر سطح پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کی گئی، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ بلوچستان میں کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا گیا تو نواز شریف نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا،انہوں نے قومی دولت لوٹنے، نریندر مودی کو شادیوں پر بلانے کے علاوہ کبھی کوئی تعمیری کام نہیں کیا، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ملک بھر میں وفاق کی نمائندہ جماعت تحریک انصاف ہے، عمران خان کا ووٹ ہر جگہ موجود ہے، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ وفاق کو جوڑنے والا لیڈر ہمارے پاس موجود ہے، تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں بھی دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، ن لیگ اور پی پی پی بکھر گئی ہیں،

ن لیگ اور پی پی پی کا ٹکٹ لینے والا بھی کوئی نہیں ہے، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ بلاول بھٹو نے جنوبی پنجاب کے دورہ کے موقع پر لوگوں کو پانچ پانچ کروڑ روپے کی آفر کی کہ ہمارے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں، الیکشن کمیشن سے معاملات بہتری کی طرف گامزن ہیں، الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن کے باقی لوگوں سے ہمارا کوئی

ذاتی جھگڑا نہیں، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ شہباز شریف ملزم ہیں، نیب نے انہیں ملزم ڈیکلیئر کر رکھا ہے، چیئرمین نیب کی تقرری کے بارے میں شہباز شریف سے مشاورت اسی طرح ہے کہ چور سے پوچھا جائے کہ اس کا تفتیشی کون ہوگا، یہ طے ہے کہ ہم نئے چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے شہباز شریف سے مشاورت نہیں کریں

گے،پہلے حکومتیں صرف لیڈروں سے اپنے تعلقات بناتی تھیں، عمران خان عالمی سطح پر عوام سے بات کرتے ہیں، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ہم نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے حوالے سے حقائق سامنے لائے تو انگلش کرکٹ ٹیم اور انگلش کرکٹ بورڈ پر دبا پڑا، وہ بھی اس بات سے بھاگ گئے کہ ہم نے یہ نہیں کہا،

وومن ٹیم انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے،برطانیہ کے وزیراعظم نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے، یہ پبلک ڈپلومیسی کی کامیابی ہے، ہم نے عوام کے سامنے سب چیزیں رکھیں، ن لیگ کے پاس شہباز شریف اور مریم نواز ہیں، یہ ہر ہفتے ٹاس کرتے ہیں، اس ہفتے فلاں لیڈر ہوگا اگلے ہفتہ دوسرا لیڈر ہوگا،پیپلز پارٹی اور پی ایم ایل این کا

یہ آخری الیکشن ہوگا، اس کے بعد یہ الیکشن لڑنے کی پوزیشن ہی نہیں ہوں گے، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف بڑی اکثریت سے حکومت بنانے جا رہے ہیں، خطے کے معاملات کے حوالے سے عالمی لیڈر شپ عمران خان اور پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔جن لوگوں کو جیلسی ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے اور حکومت ایک مٹھی میں پروئے ہوئے ہیں، وہ اگلے پانچ سال بھی اسی طرح روتے ہوئے گزاریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…