جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی سپریم کورٹ نے یعقوب میمن کی سزائے موت روکنے کی اپیل مسترد کردی

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوزڈیسک) بھارت کی سپریم کورٹ نے 1993 کے ممبئی بم حملوں کے الزام میں گرفتار یعقوب میمن کی سزائے موت پر عمل درآمد کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے 1993 کے ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار یعقوب میمن کی جانب سے سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق عدالت نے ٹاڈا قوانین کے مطابق یعقوب میمن کو بالکل ٹھیک سزا سنائی ہے اور اب یعقوب میمن اپنی سزا کے خلاف اپیل نہیں کر سکتے، لہذا ان کی سزائے موت پر 30 جولائی کو عمل درآمد کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب یعقوب میمن نے اپنی سزا کے خلاف صدر سے رحم کی اپیل کردی ہے۔
واضح رہے کہ یعقوب میمن کو 1993 کے ممبئی دھماکوں کے الزام میں 2007 میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کر رکھی تھی جسے پہلے ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔یعقوب میمن کی سزائے موت کے خلاف بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں یعقوب میمن کی سزا پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے جس پر بھارت میں بڑے پیمانے پر ان کے اس بیان کی مخالفت کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…