پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عجائب گھر کے محافظ نے 140فن پارے بیچ کر نقلی فن پارے آویزاں کر دیئے

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک ) چین میں ایک شہری نے ملک کی ایک جامعہ کے عجائب گھر سے 140 سے زیادہ فن پاروں کی چوری اور ان کی جگہ نقلی فن پارے آویزاں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ملک کے جنوبی صوبے گوانگ زو کی فائن آرٹ اکیڈمی کے مہتمم 57 سالہ ژیاو ژین نے اکیڈیمی میں موجود 125 فن پاروں کو 60 لاکھ ڈالر سے زائد رقم میں فروخت کیا ہے۔انہوں نے فن پارے چوری کر کے بیچنے کا اعتراف تو کیا لیکن اپنے دفاع میں عدالت میں دیے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آرٹ اکیڈمی کے سٹور روم میں پہلے سے ہی جعلی فن پارے موجود تھے،ژیاو ژین کو ان کے جرم پر ابھی سزا نہیں سنائی گئی۔ان کے پاس یونیورسٹی کے سٹور روم کی چابی تھی جہاں انہوں نے 2004 کے بعد دو سال تک معروف فنکاروں کی پینٹنگز کی نقل تیار کیں۔ژیاو ژین نے عدالت میں اپنے بیان میں بتایا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ فن پاروں کی جو نقول انہوں نے تیار کی تھیں وہ بھی کسی نے چوری کر کے ان کی جگہ اور نقول رکھ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح یونیورسٹی کی لائبریری سے طالب علم اور اساتذہ کتابیں لے سکتے ہیں اسی طرح ان کی رسائی سٹور روم میں موجود پینٹنگز تک بھی ہوتی ہے۔انہوں نے 2004 سے لے کر 2011 کے درمیان 125 فن پاروں کو فروخت کیا اور حاصل شدہ رقم سے مزید پینٹنگز خریدیں اور جائیداد بھی بنائی۔وکیلِ استغاثہ کے مطابق ژیاو ژین نے مزید 18 پینٹنگز چوری کیں جن کی قیمت 70 لاکھ یوان کے برابر تھیں،ان چوری شدہ فن پاروں میں 17ویں صدی کے معروف پینٹر اور خطاط زوا کے فن پارے بھی موجود تھے۔ژیاو ژین نے 2010 میں اس وقت یونیورسٹی چھوڑ دی تھی جب ان پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے تھے،انہوں نے اپنے اس اقدم پر معافی مانگی ہے تاہم انہوں نے اس معاملے سے متعلق کچھ تفصیلات وکیلِ استغاثہ تک پہنچائی ہیں۔خیال رہے کہ2012 میں ژنہوا نیوز ایجنسی نے بھی فن پاروں کی جعلی نقول بنائے جانے کے مسئلے کو اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ یہ کام ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…