پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ان سات امور پر بات کریں اورازدواجی زندگی خوشگوار بنائیں

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شادی کے کچھ عرصے کے بعد میاں بیوی کے درمیان اختلافات کا آغاز معمول کی بات ہے۔کچھ جوڑے خوش قسمتی سے ان اختلافی پہلوں پر بات چیت کے ذریعے کسی بھی انتہائی حد تک پہنچنے سے پہلے ہی ایک دوسرے سے سمجھوتہ کرلیتے ہیں، دوسری صورت میں لڑائی جھگڑے ہر روز کی کہانی ایک سی ہی ہوجاتی ہے۔اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ دونوں کے بیچ بھی یہ لڑائی جھگڑے معمول سے زیادہ ہیں اور آپ ان سے تنگ ہیں تو ایسے میں کوشش کریں کہ ان سات امور پر آپس میں بات چیت کریں۔خود سے سوال کریں کہ آپ کے نزدیک شادی کا کیا مطلب ہے۔ایک کاغذ پر اپنے ذہن میں آنے والے تمام نکات کو لکھیں۔اب ان نکات پر اپنے شوہر سے بات چیت کریں تاکہ آپ دونوں کو یہ معلوم ہو کہ آپ شادی کے حوالے سے کیا سوچ رکھتے ہیں۔ایک دوسرے سے اپنی جسمانی تعلقات کے بارے میں بات چیت کریں۔آپ دونوں میاں بیوی ہیں اور قدرت نے یہ تعلق آپ دونوں کیلئے جائز اور حلال قرار دیا ہے۔ اس لئے جھجکنے کے بجائے ایک دوسرے کو اپنی خواہشات کے بارے میں کھل کر بتایئے۔آپ دونوں ایک دوسرے کو اعتماد دیں گے تو ہی اس تعلق کو بہتر ، زیادہ تسکین کا ذریعہ اور تعلقات کی مضبوطی کا باعث ہوسکتے ہیں۔اگر آپ شادی سے پہلے ان موضوعات پر بات کررہی ہیں تو صاف اور کھلے الفاظ میں یہ بھی طے کریں کہ گھر کے کام کون اور کیا کیا کرے گا۔یہ اس صورت میں اور بھی زیادہ ضروری ہوتا ہے جب میاں بیوی دونوں ہی نوکری پیشہ ہوں۔ ایسے میں اخراجات کی ذمہ داری وغیرہ پر بھی کھل کے بات کرنی چاہئے۔شادی سے پہلے اور بعد میں بچوں کی پیدائش و پرورش کے حوالے سے بھی آپس میں بات چیت کریں۔میاں بیوی کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ان کی زندگی میں عبادت اور مذہب کا کیا کردار ہوگا۔بعض اوقات میاں بیوی کے بیچ اختلافات کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ میاں بیوی میں سے کوئی ایک نمازی پرہیزگار ہوتا ہے اور دوسرے ساتھی کو بھی وہ دین کی جانب راغب کرنا چاہتا ہے تاہم مناسب طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بیچ اختلافات پیدا ہوتے ہیں۔شادی کے بعد شوہر اور بیوی میں اختلافات کی بڑی وجہ سسرالی تعلقات ہوتے ہیں۔یاد رکھیں کہ شادی کے بعد میاں بیوی کو اپنے گھروالوں سے زیادہ ایک دوسرے کو اولیت دینا چاہئے، جب دونوں فریقوں میں سے کوئی ایک اپنے ساتھی سے زیادہ اپنے والدین اور گھر والوں کو اہمیت دیتا ہے تو ایسے میں اختلافات پیدا ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔کوشش کریں کہ آپ شادی سے پہلے یا بعد میں ان امور پر وقتا فوقتا بات چیت کریں، یہ بنیادی اہمیت کے موضوعات ہوتے ہیں جن پر گاہے گاہے بات چیت آپ کے بیچ اختلافات کو ختم کرنے کا ذریعہ ہوتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…