بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

صارفین کا انتظار ختم ، ایپل نے آئی فون 13 سیریز متعارف کروادی

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 13 سیریز کے 4 فونز متعارف کروا دئیے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل 13 سیریز کو متعارف کروانے کی ورچوئل تقریب کیلیفورنیا میں منعقد کی گئی جہاں کمپنی کے سی ای او ٹم کک اور کمپنی کے حکام نے5 جی سپورٹ کرنے والے ایپل 13 سیریز کے 4 موبائل فونز کو متعارف کرایا۔

ان میں آئی فون 13 منی،آئی فون 13،آئی فون 13 پرو،آئی فون 13 پرومیکس شامل ہیں ،ایپل کمپنی نے شاندار اسکرین والے آئی فون 13 سیریز کو متعارف کرایا تاکہ صارفین کو 5 جی منصوبوں میں شامل کیا جاسکے جبکہ اپنے آئی پیڈ اور ایپل واچ کو اپ ڈیٹ کرنے کا بھی اعلان کیا۔آئی فون 13 میں A15 بایونک نامی ایک نئی چپ لگائی گئی ہے جو کہ فون کے کیمرے کو ٹیکسٹ کی طرف اشارہ کرنے پر خود بخود پتہ لگانے جیسی خصوصیات فراہم کرے گی ۔ایپل کمپنی نے کہا کہ آئی فون 13 میں تیز اسپیڈ کے لیے کسٹم 5G اینٹیناز اور ریڈیو کمپونینٹس موجود ہوں گے جبکہ آئی فون 13 صارفین کیلئے 5 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔آئی فون 13 منی میں 5.4 انچ اسکرین،آئی فون 13 میں 6.1 انچ (او ایل ای ڈی ) اسکرین،آئی فون 13 پرو میں 6.1 انچ (او ایل ای ڈی )اسکرین کے ساتھ 120Hz کا ریفریش ریٹ ،آئی فون 13 پرو میکس میں 6.7 انچ (او ایل ای ڈی ) اسکرین120Hz کا ریفریش ریٹ،آئی فون 13منی کی قیمت 699 ڈالرز (ایک لاکھ 17 ہزار روپے

سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ آئی فون 13 کی قیمت 799 ڈالرز (ایک لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی ۔آئی فون 13 پرو کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 13 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔آئی فون 13 سیریز

جمعے 17 ستمبر سے پری آرڈر کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ 24 ستمبر سے یہ فونز صارفین کیلئے دستیاب ہوں گے۔آئی فون 13منی اور آئی فون 13 میں اسٹوریج 128GB سے لیکر 512 GB تک ہے جبکہ آئی فون پرو کیٹیگری میں ایک TB تک اسٹوریج موجود ہے۔ جہاں تک بیٹری کی بات کریں تو کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی فون 13کی بیٹری میں گزشتہ

آئی فون 12 کے مقابلے میں بہتری آئی ہے ، آئی فون 13 منی کی بیٹری 90 منٹ طویل چلنے کی توقع ہے ، جبکہ باقاعدہ سائز کا آئی فون گزشتہ آئی فون 12 سے ڈھائی گھنٹے سے زیادہ دیر تک چلنے کی توقع ہے۔آئی فون 13 میں مین کیمرے میں 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل لینس ہے جو بڑے 1.7m کے ساتھ 50 فیصد زیادہ روشنی فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے

بہتر ڈائنامک رینج اور کم لائٹ فوٹو گرافی میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ ایپل سیریز 7 کی اسمارٹ واچ میں ایک بڑا ڈسپلے اور تیز چارجنگ کا فیچر موجود ہوگا اور یہ اسمارٹ واچ رواں سال کے آخر میں صارفین کیلئے اسٹورز پر موجود ہوگی۔ایپل واچ کی قیمت 399ڈالرز یعنی 67 ہزار روپے سے زائد پاکستانی روپے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…