نیویارک(نیوزڈیسک )67سال سے آئسکریم فروخت کر نے والاآئسکریم مین جس نے عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ ایک ہی کام محنت اور لگن سے سالوں سے دل لگا کر کیا جائے تو اس کا پھل ایک نہ ایک دن ضرور ملتا ہے۔کچھ ایسا ہی ہو ااس امریکی معمر شخص کے ساتھ جس نے 67سال سے آئسکریم گلی گلی کو چوں کوچو ں میں فروخت کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نا م کر لیا ہے۔امریکی ریاست Massachusetts کے شہرPeabody میں رہائش پذیر یہ معمر شخص دس سال کی عمر سے وابستہ ہوا اور اب تک بلا نا غہ اپنی عمر کی پر وا کیے بغیر روزانہ اپنی آئسکریم وین چلا کر گلی گلی گھوم کر آئسکریم فروخت کر تا نظر آتا ہے۔ انہیں آئسکریم بیچتا دیکھتے دیکھتے کئی بچے جوان ہو چکے ہیں جو نا صرف ا پنے بچپن سے اس سے آئسکریم خریدرہے ہیں بلکہ اب ان کے بچے بھی انہی سے آئسکریم خرید رہے ہیں۔ ان معمر شخص کا نا م گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں طویل ترین کرئیر بحیثیت آئسکریم مین کے شامل کر لیا گیا ہے جو اپنا یہ سر ٹیفیکیٹ وین میں سجائے فخر سے اپنی جاب سر انجام دے رہے ہیں۔
67سال سے آئسکریم بیچنے والے نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































