کراچی (این این آئی) شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار فیصل قریشی نے عمر شریف کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ انہیں اس وقت صرف امریکا کے ویزے کی ضرورت ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے فیصل قریشی کو ٹیگ کرتے ہوئے عمر شریف کی ناساز طبیعت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سارے اداکار کہاں ہیں، اگر فنکار برادری سے ہر اداکار ایک ایک لاکھ روپے بھی دیں تو کام بن جائے۔اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ ’بھائی ماشاء اللہ سے عمر بھائی وہ انسان ہیں جن کا ہاتھ ہمیشہ اوپر رہا ہے اور اللہ نے ہمیشہ ان کی اس چیز میں مدد بھی کی ہے۔‘فیصل قریشی نے واضح کیا کہ اس وقت عمر شریف کو اپنے علاج کیلئے صرف امریکا کا ویزہ چاہیے اور کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔