منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

افغان کرنسی کی قدر میں مزیداضافہ ہو گیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، کابل (آن لائن، این این آئی) افغان کرنسی کی قدر میں مزیداضافہ ہو گیا ہے افغانستان میں تجارت افغان کرنسی میں ہونے اور افغانستان میں صورتحال میں بدستور بہتری آنے کے بعد افغان کرنسی کا کاروبار ایک بار پھر چمک اٹھا ہے ۔یاد رہے کہ افغانستان میں حالات خراب ہونے کے باعث افغان کرنسی پاکستانی روپے کے لحاظ سے افغانی کرنسی

1.5سے کم ہو کر 2.5افغان کرنسی تک پہنچ گئی تھی افغانستان میں تجارت افغان کرنسی میں ہونے اور افغانستان میں صورتحال میں بدستور بہتری آنے کے بعد پیر کے روز کرنسی مارکیٹ میں افغان کرنسی کی مانگ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیااورافغان کرنسی کی مالیت پاکستانی ایک روپے کے برابر ہو گئی ہے۔ طالبان حکومت کے آنے کے بعد افغان کرنسی کا کاروبار جزوی طور پر بند ہو گیا تھاتاہم افغانستان میں افغان کرنسی کی مانگ میں اضافہ ہونے کے بعد پاکستان میں بھی افغان کرنسی کی مانگ میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے افغان تاجروں اور افغان شہریوں کی جانب سے افغان کرنسی کے استعمال ایک بار پھر شروع کردیاہے ۔دوسر ی جانب افغانستان میں تمام تجارتی لین دین افغان کرنسی میں ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کرنسی کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان کا کہنا تھا کہ ملک کی شناخت بہت اہم ہے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جو وطن کے

مادی اور روحانی مفادات کے خلاف ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں پاکستانی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے بتایا تھا کہ افغانستان کو ڈالر کی کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، اس لیے افغانستان کے ساتھ تجارت ڈالر میں نہیں پاکستانی روپے میں ہو گی۔انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے افغانستان کے ڈالر روک رکھے ہیں، افغانستان کی صورتِ حال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…