منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوازشریف ہسپتال ،ائرپورٹ پراجلاس،شہبازشریف نے نیاریکارڈ قائم کردیا

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)لےہ کے سےلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے بعدوزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت لاہوراےئر پورٹ پرنوازشرےف ہسپتال لےہ کے حوالے سے اعلی سطح کاہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے نواز شرےف ہسپتال لےہ مےںعملے کی تعےناتی نہ ہونے اورمشےنری نصب نہ ہونے پر شدےد برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مےں اس طرح معاملات نہےں چلےں گے،مےں نے خودہسپتال کا دورہ کےا اورموقع پر جاکر صورتحال کا جائزہ لےا۔کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود نواز شرےف ہسپتال لےہ مےں عملہ ہے نہ مشےنری ہے صرف خالی عمارت موجود ہے۔ہسپتال مےں عملے اور مشےنری کا نہ ہوناانتہائی افسوسناک ہے،اس طرح حکومتی معاملات نہےں چلتے۔فائلوں کے پےٹ کاغذات سے بھرے ہوئے ہےں لےکن ہسپتال خالی پڑا ہے ۔عملہ مفت تنخواہےں کھا رہا ہے اور مفت ادوےات کا پےسہ بھی ہضم کےا جارہاہے۔ متعلقہ حکام کو اللہ کا خوف ہے نہ عوام کا ۔وزےراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے استفسار کےا کہ اگر آپ اپنے فرائض منصبی ذمہ داری سے ادا کرتے اورموثر چےک اےنڈ بےلنس ہوتاتو نوبت ےہاں تک نہ پہنچتی۔ انہوں نے کہا کہ جس نے پنجاب مےں رہنا ہے، اسے کام کرنا ہوگا۔ مےں 10کروڑ عوام اور اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہوں، کسی کوبھی اےسی غےر ذمہ داری کا مظاہرہ نہےں کرنے دوں گا۔ انہوںنے کہا کہ غرےب عوام کے خون پسےنے کی کمائی کو ضائع کرنے والوں کو حساب دےنا ہوگا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ اےسے افسران جو کام نہےں کرتے ےا فےلڈ مےں نہےں جاتے انہےں فارغ کرےں گے،بہت ہوچکا،اب ےہ سلسلہ نہےں چلے گاجو سےکرٹریز فےلڈکے دورے کر کے خود صورتحال کا جائزہ نہےںلےں گے ان کا پنجاب مےں رہنے کا کوئی جواز نہےں ۔ سےکرٹریز کو ہرہفتے مےں لازماً فےلڈ مےں جانا ہوگا اور اپنے متعلقہ محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے زمےنی حقائق سے آگاہی حاصل کرنا ہوگی۔وزےراعلیٰ نے چےف سےکرٹری کو ہداےت کی کہ سےکرٹریزکے دوروں کے حوالے سے پلان مرتب کےا جائے ۔صوبائی و زےر خزانہ عائشہ غوث پاشا،حنےف عباسی،چےف سےکرٹری خضرحےات گوندل،چےئرمےن منصوبہ بندی وترقےات، سےکرٹری خزانہ ،سےکرٹری صحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس مےں شرکت کی



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…