بیجنگ (نیوزڈیسک) ایشیاءمیں زیادہ ترلوگ موسم گرما کوپسند کرتے ہیں کیونکہ موسم گرما میں شدید گرمی اورحبس پڑتاہے ۔چین میں اتنی گرمی پڑتی ہے کہ سیاحت پرآئے لوگ دوپہر کوآگ جلائے بغیر زمین پرانڈے رکھ کرفرائی کرلیتے ہیں ۔چینی میڈیاکے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح پرپہنچ گیاہے اورقمری کیلنڈر کے مطابق ان دنوں کو چین میں ڈاگ ڈیز کے نام سے جاناجاتاہے ۔درجہ حرارت میں اس قدر اضافہ ہوگیاہے کہ عنجیانگ میں ساحل سمند ر پرجانیوالے لوگ ساحل پرہی ساحل پرہی فرش کے لئے استعمال ہونے والے پتھریاریپ پرہی انڈے فرائی کرلیتے ہیں ۔دوپہر کے وقت فرش کادرجہ حرارت 75ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتاہے ۔چینی حکام نے اگست کے درمیان ایسے ہی موسم کی پیش گوئی کی ہے اورہدایت جاری کی ہے کہ کھلی جگہ یاگھرکے باہرکام کریں توضروری احتیاطی تدابیراختیارکریں ۔