پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

افغان صحافی کا ڈاکٹر عامر لیاقت کی تصویر دکھا کر پنجشیر میں مرنے کا دعویٰ

datetime 8  ستمبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان کے سلسلے میں بھارتی میڈیا کے پاگل پن سے تو سبھی واقف ہیں لیکن اب افغان صحافی بھی اس پاگل پن میں شامل ہو گئے ہیں، ایک افغان صحافی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو کرنل عادل بنا کر پنجشیر میں مرا ہوا دکھا دیا۔جب سے افغان طالبان نے کابل کو کنٹرول میں لیا ہے،

بھارتی میڈیا پر بوکھلاہٹ طاری ہے، لیکن ایک افغان صحافی نے تو حد کر دی ہے، رکن قومی اسمبلی اور کراچی کی معروف سیاسی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت کی تصویر دکھا کر پنجشیر میں مرنے کا دعوی کر دیا۔افغان صحافی نور قریشی نے ایک ٹوئٹ میں عامر لیاقت کی پاکستانی فوجی وردی میں ایک تصویر شیئر کی، اور لکھا کہ پنجشیر میں پاکستانی کمانڈو کرنل عادل لڑتے ہوئے مارا گیا۔افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے پر بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ تو سمجھ میں آتی ہے، لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ افغان صحافیوں کی پاکستان مخالفت کس لیے ہے، کیا وہ کسی ملک کے ایجنڈے پر ہیں؟واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی کی گیم سے جہاز لے کر، اور 2018 کے امریکی جہازوں کی فوٹیجز لے کر ویڈیو بنا کر دنیا کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی اور بتایا کہ پنجشیر میں پاکستانی جہاز اڑ رہے ہیں۔آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے دورہ کابل اور پنجشیر پر طالبان کے قبضے کے بعد سے بھارتی میڈیا نے ایک نہایت مضحکہ خیز محاذ بنا لیا ہے، جس سے ان کی مزید جگ ہنسائی ہونے لگی ہے، بھارتی میڈیا بالاکوٹ کی سرجیکل اسٹرائیک کی ذلت بھی بھول گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…