اسلام آباد(نیوزڈیسک )کیاآپ ساحل سمندر پر پائے جانے والے پتھروں کو بیچ کر کروڑوں کما سکتے ہیں؟ یقینا آپ کے لیے بہت مشکل ہوگا، مگر گیری روس ڈہل ہموار چپٹے پتھر امریکیوں کوفروخت کر کرکے مفلوک الحال انسان سے دولت مند بن گیا تھا۔ رواں برس مارچ میں گیری اس دنیا سے سدھار گیا، مگر اس کا نام بالخصوص مارکیٹنگ کی دنیا میں ایک ایسے شخص کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے اپنی ذہانت سے لوگوں کو پتھر خریدنے پر مجبور کردیا۔گیری نے پیشہ ورانہ زندگی کی ابتدا ایک اشتہار ساز ایجنسی میں کاپی رائٹر کی حیثیت سے کی تھی، مگر جب اس کا پالتو پتھر فروخت کرنے کا آئیڈیا کام یاب ہوا تو چند ہی برس میں وہ خود ایک تشہیری ایجنسی کا مالک بن گیا۔1970 کی دہائی کی بات ہے، گیری ایک دن شراب خانے میں بیٹھا ہوا تھا۔ قریبی میز پر بیٹھے ہوئے چند افراد اپنے پالتو جانوروں کے سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کر رہے تھے کہ انھیں کھلانا پلانا، چہل قدمی کے لیے لے جانا اور صاف ستھرا رکھنا ایک مشکل کام ہے۔ایک سیلزمین کا ذہن رکھنے والے گیری کے دماغ میں فورا ایک خیال کوندے کی طرح لپکا۔ اس نے ان لوگوں سے کہا کہ اسے اپنے پالتو کی دیکھ بھال میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی کیوں کہ اس کا پالتو کوئی جانور بلکہ خوب صورت سا پتھر ہے! وہ لوگ گیری کی بات سن کر ہنس دیے۔ان کا ردعمل دیکھ کر گیری نے پالتو پتھر فروخت کرنے کے خیال کو عملی جامہ پہنانے کی ٹھان لی۔ چند ہی روز میں اس نے دو سرمایہ کاروں کو اس انوکھے کاروبار میں سرمایہ لگانے پر تیار کرلیا۔ اس نے بڑی تعداد میں میکسیکو کے ساحل پر پائے جانے والے پتھر خرید لیے۔ گیری جانتا تھا کہ کسی بھی شے کی فروخت میں اس کی پیکنگ سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔کئی روز کی محنت کے بعد اس نے پتھروں کی پیکنگ کے لیے کارڈبورڈ کا خوب صورت سا کیس تیار کرلیا، جس میں ہوا کی آمدورفت کے لیے سوراخ بھی رکھے گئے تھے، تاکہ پالتو کو سانس لینے میں دقت نہ ہو۔ اس نے ہر پتھر کو کیس میں خوب صور تی سے کے ساتھ پیک کیا۔گیری نے ایک معلوماتی کتابچہ بھی ترتیب دیا جس میں پالتو پتھر کی دیکھ بھال سے متعلق ہدایات درج تھیں۔ درحقیقت یہ کتابچہ ہی Pet Rocks یعنی پالتو پتھروں کی مقبولیت کا سبب بنا جس میں انتہائی شگفتہ انداز میں ہدایات تحریر تھیں۔ پالتو پتھر خریدنے والا ان ہدایات کر پڑھ کر مسکرائے بغیر نہیں رہ سکتا تھا۔ کاروباری دنیا میں مصنوعات کی فروخت کے لیے انھیں مارکیٹ میں لانے کا وقت بہت اہمیت رکھتا ہے۔گیری نے پتھروں کی فروخت کا کاروبار اس زمانے میں شروع کیا جب امریکی قوم مایوسی اور اضطراب کا شکار تھی۔ یہ وہ دور تھا جب ویت نام کی جنگ امریکا کی شکست پر منتج ہوئی تھی اور واٹرگیٹ اسکینڈل جنم لے رہا تھا۔ اس وقت لوگ مسکرانے کے لیے ترس رہے تھے۔ ایسے وقت میں Pet Rocks نے ان کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا سامان کیا۔گیری پتھروں کی فروخت 1975 میں کرسمس کے موقع پر شروع کی تھی۔ اس انوکھی پروڈکٹ کا ذرائع ابلاغ میں بے پناہ چرچا ہوا۔ نتیجتا چند ہی ماہ میں گیری نے ڈیڑھ لاکھ پتھر فروخت کرڈالے۔ ایک پینی میں خریدا گیا پتھر اس نے چار ڈالر میں بیچا۔ یعنی ایک پیسے کی چیز چار روپے میں فروخت کی۔ 2011 میں انٹرویو دیتے ہوئے گیری نے کہا تھا کہ اس زمانے میں لوگ پالتو پتھر خریدنے کے لیے ٹوٹے پڑ رہے تھے۔ چناں چہ اس کا کاروبار بھی اسی تیزی سے پھیلتا چلا گیا۔گیری کی کمپنیPet Rocks آج بھی قائم ہے، مگر اب اس میدان میں اور بھی کھلاڑی اتر چکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تنخواہوں کے حوالے سے سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری
-
پاکستان کا المیہ
-
ایرانی ریال کے نئے نرخ سامنے آ گئے
-
علی خامنہ ای کے جنازے پر اسرار نقاب پوش کون تھا؟ شناخت ظاہر
-
اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ثاقب چدھڑ بارے عدالت کا اہم فیصلہ آگیا
-
عمران خان اور جمائمہ کا تاریخی لندن والا گھر فروخت کے لیے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
تولدے گیبریماریم کو پی آئی اے کی قیادت سونپنے کا فیصلہ
-
امارات کے نائب صدر 77 ویں سالگرہ منانے اسکاٹ لینڈ میں اپنی دلکش اراضی میں پہنچ گئے
-
نئی آٹو پالیسی آخری مراحل میں، کیا گاڑیاں سستی ہوں گی؟
-
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا
-
100 روپے کی دہی منگوانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، گولی مار دی
-
بھارت و افغانستان کا ڈی این اے ایک جیسا ہے، افغان وزیر کو کہنا مہنگا پڑ گیا
-
رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا



















































