پنجاب میں کتنے فیصد لوگ کروناویکسین لگواچکے ؟ حیران کن انکشاف

6  ستمبر‬‮  2021

لاہور(این این آئی )کورونا سے متاثرہ مریضو ں کی 88فیصد تعدادکے ویکسین نہ لگوانے کاانکشاف ہوا ہے، ویکسی نیشن کروانے والے کورونامتاثرین کی شرح صرف 12 فیصد ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں داخل کورونا کے مریضوں کا تفصیلی تجزیہ

کیا گیا،اس میں دیکھا گیا کہ کورونا علاج کے لئے داخل 88فیصد افراد نان ویکسینیٹڈ ہیں ، ویکسینیٹڈ افراد میں بیماری کی شرح انتہائی کم، صرف 12 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ تجزیے کے مطابق ویکسی نیشن کروا کر بیماری کی شرح میں کافی حد تک کمی لائی جا سکتی ہے،صرف ویکسی نیشن اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرکے ہی کورونا پر قابو پایاجا سکتا ہے۔واضح رہے کہ شہر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت برقرار ہے اورموذی وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،موذی وائرس مزید 8جانیں لے گیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں689 نئے مریض رپورٹ ہوئے،شہر میں مثبت کیسز کی شرح 11فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر نیمزید 61 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 175 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 ہزار 747 نئے مریض سامنے ا? گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ چار سات فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ تاحال

11 لاکھ 79 ہزار 305 شہری وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 92 ہزار 249 ہے۔24 گھنٹے میں کورونا کے 2940 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 60 ہزار 881 ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…