جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

روی شاستری نے عمران خان کو دنیا کے بہترین کپتانوں میں سے ایک قرار دیدیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) روی شاستری نے عمران خان کو دنیا کے بہترین کپتانوں میں سے ایک قرار دیدیا۔اپنی کتاب ”اسٹار گیزنگ” میں سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کوچ نے لکھاکہ اس بات کو ثابت کرنے کیلیے کسی چیز کی ضرورت نہیں، ریکارڈ گواہی دے رہے ہیں،جو بھی

عمران خان کیخلاف کھیل چکا، وہ بطور کپتان، کھلاڑی اور آل رائونڈر ان کے قد کاٹھ کو جانتا ہے۔روی شاستری نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ انڈر25 ٹیم کیخلاف ایک میچ میں عمران خان ٹریفک مسائل کی وجہ سے تاخیر سے آئے اور فوری طور پر بولنگ شروع کرنا چاہتے تھے،بطور کپتان میں نے اعتراض کیا کہ قانون کے مطابق وہ ایسا نہیں کرسکتے، انھوں نے وسیم اکرم اور دیگر بولرز سے کہا کہ بائونسرز سے اس کا امتحان لو۔بعد ازاں شارجہ میں ایک انٹرنیشنل میچ کے دوران بھارت اچھی پوزیشن میں تھا کہ مجھے کریمپس پڑ گئے،رنر منگوانے کیلئے کہا تو عمران خان نے انکار کردیا،مجھے اندازہ ہوگیا کہ کپتان ماضی کا واقعہ نہیں بھولے اور بدلہ اتار دیا،میں جلد ہی آئوٹ ہوگیا اور ٹیم اچھا ٹوٹل نہ بنا سکی،عمران خان میدان میں کسی کو معاف نہیں کرتے تھے، باہر بھی خاموش لیکن حریف کھلاڑیوں سے دوستانہ تعلقات رکھتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…