اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی 45پیسے سستی کرنے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت کی جس میں کے الیکٹرک صارفین کےلئے اپریل اور مئی کے ماہ کے لئے بجلی سستی کئے جانے کی منظوری دی گئی۔ بجلی کی قیمت میں اپریل کے لئے اعشاریہ چار اور مئی کے لئے پینتالیس پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ماہانہ 300یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اپریل اورمئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی،اپریل اورمئی میں کے الیکٹرک کو مجموعی طور پر فیول سے پیدا کی گئی بجلی کی لاگت میں کمی واقع ہوئی۔