اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی کوشش کی تو شریف خاندان کی سلطنت کے در و دیوار ہل جائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف کو جوڈیشل کمیشن جانے سے منع کیا تھا لیکن عمران خان نے میری تجویز پر عمل نہیں کیا تاہم حکومت جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو اپنی فتح سمجھتی ہے تو یہ عقل کے اندھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے کوئی پابندی نہیں کہ دوبارہ سڑکوں پر نہیں آیا جاسکتا اس لئے فیصلے سڑکوں پر ہی ہوں گے۔