اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد میں کار کی تلاشی کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، تین زخمی ، جوابی کارروائی میں ایک شرپسند مارا گیا تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی پی او کا دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے کیلئے تین لاکھ روپے انعام کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے ڈی گراونڈ میں صبح نو بجے قریب پولیس ناکے پر اہلکاروں نے ایک کار کو روکا جس میں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار موقع پر شہید ہو گیا جبکہ تین زخمی ہو گئے۔پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور قریبی ہوٹل سمیت عمارتوں کی تلاشی شروع کر دی۔پولیس نے ہوٹل کو سیل کر کے تمام ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا ، پولیس نے موقع سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔سی پی او فیصل آباد نے دہشت گردوں کی اطلاع دینے والوں کو تین لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا جبکہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے شہر بھر کی ناکہ بندی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ جلد از جلد فراد ہونے والے تینوں دہشت گردوں کو پکڑا جائے۔
–
فیصل آباد:دہشتگردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید، جوابی فائرنگ سے شرپسند ہلاک ، تین فرار
28
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں