بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

طالبان کی شدید مخالفت، نصیرالدین شاہ بھارتی مسلمانوں پر پھٹ پڑے

datetime 2  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے افغانستان میں طالبان کی واپسی پر ان کی حمایت کرنے والے بھارتی مسلمانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔گزشتہ دنوں طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بعض بھارتی مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر

خوشی کا اظہار کیا تھا جس پر بھارتی حکومت نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا۔اب طالبان کے حوالے سے ہی بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے اور طالبان کی حمایت پر بھارتی مسلمانوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں نصیر الدین شاہ کا کہنا تھاکہ طالبان کا دوبارہ حکومت پالینا دنیا کیلئے فکر کا باعث ہے لیکن بھارتی مسلمانوں کا ان ‘وحشیوں’ کی حمایت میں جشن منانا اس سے کم خطرناک نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘آج ہر بھارتی مسلمان کو اپنے آپ سے سوال پوچھنا چاہیے کہ اسے دین میں اصلاح اور جدت پسندی چاہیے یا وحشی پن کا اقدار؟ میں بھارتی مسلمان ہوں جیسا کہ مرزا غالب فرما گئے ہیں ‘میرا رشتہ اللہ سے بے حد تکلف ہے اور مجھے سیاسی مذہب کی کوئی ضروت نہیں۔نصیر الدین شاہ کا کہنا تھاکہ ‘ہندوستانی اسلام ہمیشہ دنیا بھر کے اسلام سے مختلف رہا ہے، اللہ وہ وقت نہ لائے کہ ہم اسے پہچان بھی نہ سکیں۔ان کے بیان پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ متعدد صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…