بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سرگودھا میں اوباش نوجوان نے دوسری کلاس کی طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں اوباش نوجوان نے دوسری کلاس کی طالبہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جس سے زیادتی میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہونے پر ملزم کو جوڈیشل بجھوا دیا گیا جس کا ڈی این اے ٹیسٹ باقی ہے۔جبکہ زیادتی کی شکار 8 سالہ طالبہ خوف کے مارے رات کو

اٹھ کر چیخیں مارنے لگی جس گھر کا سکون برباد ہو گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 98 شمالی میں محنت کش محمد عمران کی 8 سالہ بیٹی مومنہ عمران گاؤں میں دوکان پر چیز لینے گئی تو دوکاندار ارسلان نے بچی کو دوکان میں اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور بچی کے چیخ وپکار پر لوگ متوجہ ہوئے جہنوں نے ملزم کو بچی سے زیادتی کرتے ہوئے موقع پر پکڑ لیا۔ جس پر تھانہ صدر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کیا اور میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے باوجود پولیس فراہمی انواف سے گریزاں ہے۔جبکہ زیادتی کی شکار طالبہ مومنہ خوف زدہ ہے جو رات کو سوتے میں اٹھ کر چیخیں مارنے لگتی ہے جس کا کہنا کہ مجھے لوگوں کو دیکھ کر خوف ا?تا ہے۔یہ بھیڑئے کھا جائیں گے۔ جس کے والد کا کہنا ہے کہ گھر کا سکون برباد ہو گیا ہم کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہے پولیس ہمیں انصاف دینے کی بجائے رسوا کر رہی ہے۔ پولیس نے رابطہ پر بتایا کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں کاروائی ہوگی۔ ملزم کا ابھی ڈی این اے ٹسٹ کروانا باقی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…