ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملٹری ہسپتال میں زیر علاج ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی طبیعت بگڑگئی

datetime 1  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن، این این آئی  )کوروناوائرس کا شکار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت بگڑ گئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھاجبکہ 28 اگست کو ملٹری ہسپتال کے کووڈ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان میں

عالمی وبا کورونا سے مزید 101 افراد انتقال کر گئے اور 3559 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3559 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 101 افراد انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.63 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 63 ہزار 688 تک جاپہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4140 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 898 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 93901 ہے۔دوسری جانب این سی او سی نے 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسینیشن کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں جو نافذ عمل ہوگئیں ۔

این سی اوسی کے مطابق کمزور قوت مدافعت والے 12 سے 17 سال کے افراد فائرز ویکسین لگوائیں گے، کمزور قوت مدافعت والے افراد کو میڈیکل دستاویز وہکسینیشن کے وقت ثبوت کے طور دکھانے ہونگے۔این سی او سی کے مطابق ویکسینیشن کیلئے عمر کی حد 17 سال کر دی گئی ہے، 18 سال سے کم عمر افراد کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی، نمز میں رجسرٹریشن کیلئے 18 سال سے کم عمر افراد کے بے فارم نمبر استعمال کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…