منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورنا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کن افراد کو لگائی جائے گی ، تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کورنا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کس کو کتنی اور کیسے لگیں گی تفصیلات سامنے آگئیں،ذرائع نے بتایاکہ کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز بارہ سال سے زائد عمر کو لگائی جائے گی،بوسٹر ڈوز کیلئے نیشنل بینک میں ویکسین فیس جمع کرانی ہو گی، بوسٹر ڈوز ملک کے 18شہروں میں

دستیاب ہو گی،پنجاب کے5، سندھ کے3، کے پی کے4، آزادکشمیرکے2، گلگت کے 2 اور بلوچستان کے ایک شہر میں فراہم کی جائے گی اسلام آبادمیں بوسٹر ڈوز ویکسی نیشن ہو گی۔کورونا بوسٹر ویکسین صرف بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی۔بوسٹر ڈوز کیلئے متعلقہ ملک کی مخصوص ویکسین کی شرط کا ثبوت دینا ہو گا۔حج، عمرہ و سیرو تفریح کیلئے جانے والے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگے گی۔ذرائع نے بتایاکہ بیرون ملک تعلیم، نوکری کیلئے جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگے گی ۔اوورسیز پاکستانیوں کو روانگی کے وقت بوسٹر ڈوز لگے گی۔بیرون ملک جانے والے سرکاری حکام، بزنس مین کو بوسٹر ڈوز لگے گی۔بیرون ملک جانے والوں کو حسب ضرورت سنگل، ڈبل بوسٹر لگے گاذرائع نے بتایا کہ 12 تا 17 سال عمر والوں کو فائزر ویکسین کا بوسٹر لگایا جائے گا جبکہ 18 سال سے زائد العمر کو سائینو فام، فائزر، سائینو ویک کا بوسٹر لگے گا۔ بوسٹر ڈوز صرف سرکاری ویکسی نیشن سنٹرز پر لگائی جائے گی۔بوسٹر ڈوز کیلئے نیشنل بینک میں ویکسین فیس جمع کرانی ہو گی۔کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز ملک کے 18شہروں میں دستیاب ہو گی۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے3، حیدرآباد کے ایک اور سکھر کے ایک سینٹر پر بوسٹرڈوز لگیگی۔ مظفرآباد اور میرپور کے 1،1ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹرڈوز لگے گی۔گلگت کے ایک، اسکردو کے ایک سینٹر اور کوئٹہ کے ایک ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹر ویکسین ڈوز دستیاب ہو گی۔ پشاور، منگورہ، ڈی آئی خان، سوات کے1،1سینٹرز پر بوسٹر ویکسی نیشن ہوگی۔ لاہورکے2، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ کے ایک،ایک سینٹر پر بوسٹر ویکسی نیشن ہوگی۔ اسلام آباد کے ایک ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹر ڈوز دستیاب ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…