ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت نے ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لیں 

datetime 31  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن)بجلی صارفین کے لئے بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے ۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 1 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش پر نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سماعت مکمل کرلی اضافے سے بجلی صارفین پر 21 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا چیئرمین نیپرا نے بند پاور پلانٹ پر ایڈجسمنٹ دینے پر انکار کردیا ت

فصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کہ قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سیتفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے صارفین کو آئندہ ماہ کیبلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوگی فیصلے کا اطلاق300 یونٹ والے صارفین ، زرعی صارفین پر کے الیکڑک صارفین پرنہیں ہوگا بجلی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی جائے گی چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات دورکرنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے بااتیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن کوئی خاص کام نہیں ہورہا چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ بند پاور پلانٹس کے لئے، ایڈجسٹمنٹس مانگی گئی ہیں بند پاور پلانٹس کی ایڈجسٹمنٹ نہں دیں گے نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ سی پی پی اے نے ڈیڑھ ارب روپے کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس مانگی ہیں بجلی کی قیمت میں دس پیسے فی یونٹ کا فرق پڑے گا نیپرا حکام کا مزید کہنا تھا کہ جولائی میں نیپرا حد سے زائد نقصانات کے باعث 102ارب روپے کا نقصان ہوا یہ بوجھ این ٹی ڈی سی خود برداشت کرے گا میرٹ آرڈر سے ہٹ کربجلی اکرنے سے 68کروڑ 90 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا ایل این جی کی قیکے زیادہ ہونے سے 9 ارب 60 کروڑ کا بوجھ پڑا چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ بجلی کیترسیلی نظام میں خرابیاں دورکرنے کی مجموعی لاگت بہت کم ہوگی ہم خرابیاں دورکرنے میں ہرماہ زیادہ خرچ کررہے ہیں جولائی اگست میں سسٹم کی مرمت کے باعث اب کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی نیپرا نے اس حوالے سے کمپنیوں کو لیٹر جاری کردیاہے مہلک حادثات کے واقعات پر نیپرا کا فوکس زیرو ٹالرنس وولٹیج اوپر نیچا ہونا قابل معافی ہیمگر انسانی جان کا ضیاع نہیں چئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ اس سال جنوری سے اب تک ایل این جی کی ریکوزیشن کی سمری پیش کریں ہر ماہ ایل این جی کا شارٹ فال نیپرا کو فراہم کریں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…