جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ڈی ایم نہ استعفیٰ دے گی نہ لانگ مارچ ہوگا، حافظ حسین احمد کا حیران کن انکشاف

datetime 31  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد/کراچی/ کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نہ استعفیٰ دے گی نہ لانگ مارچ ہوگا، شہباز شریف کا مزاحمت اور مفاہمت سے انکار درحقیقت نواز شریف کے بیانیہ سے انکار ہے، قومی حکومت کے قیام کی

باتیں مفاہمتی پالیسی کا حصہ ہے شہباز شریف اپنے مفاہمتی ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں نہ استعفیٰ دیں گی نہ تحریک عدم اعتماد لائیں گی اور نہ لانگ مارچ ہوگا، کراچی کا جلسہ تحریک انصاف کی حکومت کے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف تھا مولانا فضل الرحمن نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ استعفوں کا معاملہ لاکر پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے الگ کیا جن استعفوں کا جواز پیدا کرکے پیپلز پارٹی کو الگ کیا گیا وہ استعفے اب کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جے یو آئی ف اسٹیبلشمنٹ، تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنا چاہتی ہے اسی لیے ایک سازش اور منصوبے کے تحت پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے نکالا گیا مولانا فضل الرحمن کے بقول تحریک انصاف یہودیوں کی ایجنٹ جماعت ہے اور سندھ میں اسی یہودیوں کی ایجنٹ جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا ’’ریمورٹ ‘‘ لندن سے ’’کنٹرول‘‘ ہوتا ہے اور وہاں سے جو احکامات ملتے ہیں ان کے تحت یہاں کام کیا جاتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…