منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اپوزیشن نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا ، اہم فیصلہ کر لیا گیا

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی سال مکمل ہونے پر 13 ستمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر نے کا فیصلہ کیاگیا

جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے، اس موقع پر اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن صدر مملکت کے خطاب کے موقع پر ایوان میں شدید احتجاج کریگی اس سلسلے میں حکومت کے تین سالہ دور حکومت میں عوام کو درپیش مسائل سے متعلق پلے کارڈز تیار کئے جائیں گے۔ پارلیمان کی حد تک تمام اپوزیشن جماعتوں کی آپس میں اجلاس سے قبل مشاورت ہوگی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے علاوہ پیپلز پارٹی، اے این پی اور آزاد ارکان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل حزب اختلاف جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس بھی بلائے جانے کا قوی امکان ہے۔دوسری جانب حکومت بھی اپوزیشن کے متوقع احتجاج پر جوابی حکمتِ عملی مرتب کرے گی، اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سمیت دیگر سے مشاورت مکمل کرلی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…