منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ سابق ایس ایس پی پولیس مفکر عدیل کی درخواست ضمانت خارج کردی

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ سابق ایس ایس پی پولیس مفکر عدیل کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ منگل کو کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں

تین رکنی بینچ نے کی ،درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی ۔وکیل مدعی اعظم نزید تارڑ نے کہاکہ بہت ہی خوفناک انداز میں قتل کیا گیا۔ وکیل ملزم چوہدری رمضان نے کہاکہ کیس میں 32 گواہان ہیں ابھی تک 13 ہی کے بیان ریکارڈ ہوئے ہیں۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہاکہ گواہان نہ بھی ہوں تب بھی ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اب گواہیاں والا دور گیا سزا دلوانے کیلئے فرانزک رپورٹس ہی کافی ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ملزم پی ایس پی افیسر تھا قتل کے بعد بھاگ بھی گیا۔ وکیل ملزم نے کہاکہ ملزم بھاگا نہیں گلگت بلتستان میں ڈیوٹی دے رہا تھا۔ وکیل مدعی نے کہاکہ ملزم کا ٹیلی فون لوکیشن، تیزاب کا خریدنا ہر چیز ثابت شدہ ہے۔ وکیل ملزم نے کہاکہ ایک سال سے کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ آپ درخواست واپس لے لیں ہم پیش رفت کی ہدایت کردیتے ہیں ،ملزم مفکر عدیل نے اپنے وکیل دوست شہباز تتلا کو فروری 2020 میں قتل کیا تھا،ملزم نے قتل کے بعد مقتول کو تیزاب میں ڈال کر گڑ میں بہا دیا تھا



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…