ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان کے معاملات پہلے سے مختلف ہیں شاہد آفریدی بھی افغانستان کی صورتحال پر بول پڑے

datetime 31  اگست‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں اب تک اگر کھیل رہا ہوں تو فینز کی وجہ سے کھیل رہا ہوں، شاید پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا اگلا سیزن میرا آخری سیزن ہو۔شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آخری سیزن کھیلوں، اگر ملتان سلطانز نے ریلیز کر دیا تو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلوں گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بائیو سکیور ببل کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا بند کردی ہے، پلیئرز کیلئے بائیو سکیور ببل بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ سابق کپتان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے معاملات پہلے سے مختلف ہیں اور طالبان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سسٹم کو تبدیل کرنا ہے تو صرف چہرے تبدیل نہ ہوں، تبدیلی کا نعرہ گراس روٹ لیول سے ہونا چاہیے۔سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے بھی ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ شاید آئندہ پی ایس ایل میرا آخری پی ایس ایل ہو۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی سسٹم کو تبدیل کرنا ہے تو صرف چہرے تبدیل نہ ہوں، تبدیلی کا نعرہ گراس روٹ لیول سے ہونا چاہیے۔آل راؤنڈر نے کہا کہ میں اب تک اگر کرکٹ کھیل رہا ہوں تو اپنے مداحوں کی وجہ سے کھیل رہا ہوں۔ سابق کپتان نے بتایا کہ انہوں نے بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا بند کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آخری سیزن کھیلوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…