منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

آسٹریلیا میں 3 پاکستانی طالب علموں نے خودکشی کر لی

datetime 31  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آسٹریلیا میں 3 پاکستانی طالب علموں نے خودکشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو

بریفنگ دیتے ہوئے آسٹریلیا جانیوالے طالبعلم نے بتایا کہ کورونا کے بعد سے آسٹریلیا میں پاکستانی طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، 3 نے خودکشی کرلی۔کمیٹی نے وزیر خارجہ کو معاملے پر آسٹریلوی وزیر خارجہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس شیخ فیاض الدین کی زیرصدارت ہوا۔ قومی اخبار آج کے مطابق جس میں ایک طالب علم عثمان نے بتایا کہ کورونا کے بعد سے آسٹریلیا کی سرحد بند ہے، جس کی وجہ سے عارضی ویزے والے 5 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبعلم بہت پریشان ہیں اور آسٹریلیا میں تعلیمی مسائل کے باعث 3 طلباء نے خود کشی بھی کرلی۔اجلاس میں دفتر خارجہ کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں کے ایجنٹس بہت ظالم ہیں، سبز باغ دکھاتے ہیں، طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کا معاملہ آسٹریلین حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مسئلے پر آسٹریلوی ہم منصب سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔کرونا وائرس کی وباء کے بعد مارچ 2020ء سے دنیا بھر میں کئی ممالک نے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…