ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

کابل ایئر پورٹ سے مسافروں کی بحفاظت واپسی ، پی آئی اے پائلٹ کے لیے اعزاز

datetime 31  اگست‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) کابل ایئرپورٹ سے غیر یقینی صورتحال میں مسافروں کے ساتھ پی آئی اے طیارہ بحفاظت پاکستان لانے والے کیپٹن مقصود بجارانی کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔صدر مملکت کی جانب سے کیپٹن بجارانی کو ان کی بہادری، پیشہ وارانہ مہارت اور مسافروں کو

سلامتی کے ساتھ وطن لانے پر صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔کیپٹن مقصود بجارانی نے کابل سے مسافروں کے انخلا پر مامور ایئر بس 320 طیارے کے ساتھ ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی کے بغیر ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا۔اس موقع پر طیارے میں مسافروں کے ساتھ ساتھ فضائی عملے کے ارکان بھی موجود تھے، کیپٹن مقصود بجارانی نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن مکمل کیا۔ٹیک آف کے لئے تیار کیپٹن بجارانی کو ائرپورٹ کی غیریقینی صورتحال کے باعث اے ٹی سی نے اپنی ذمہ داری پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا کیپٹن مقصود نے اعلی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائٹرز طیاروں کے پیچھے پیچھے کامیاب ٹیک آف کیا۔کیپٹن مقصود بجارانی کے اس اقدام کو پی آئی اے سمیت پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم ایفالپا نے بھی تعریفی خطوط جاری کئے ہیں۔واضح رہے کہ کیپٹن مقصود بجارانی نے فال آف کابل کے روز پی آئی اے کے طیارے کو بحفاظت پاکستان پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس روز پی آئی اے کا طیارہ اے 320ہ کابل ایئرپورٹ کے رن وے پر اکیلا رہ گیا اس دوران طالبان کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوگئے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…