منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں اہم اعلان

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی وزارت تعلیم نے طلبا کو ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کرانے کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم

ڈاکٹر حمد آل الشیخ کا کہنا ہے کہ مملکت میں ثانوی اسکول پاس کرنے والے 33 فیصد طلبا کو 2025 تک ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کرائے جائیں گے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کا تناسب 2030 کے اختتام پر 40 فیصد تک بڑھانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر حمد اآل الشیخ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مذکورہ ہدف حاصل کرنے کے لیے 50 سوشل سائنس کالجوں کو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیر تعلیم نے پیشہ ورانہ اور تکنیکی ٹریننگ کے اعلی ادارے کی مجلس انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس امر پر بھی زور دیا کہ اسٹراٹیجک شراکت کا دائرہ بڑھایا جائے۔وزیر نے مزید کہا کہ رواں سال 63 ہزار طلبا و طالبات ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کررہے ہیں جبکہ 3 ہزار 417 نشستیں ثانوی صنعتی کالجوں میں خالی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…