ہنگو(نیوز ڈیسک) یونین کونسل بلیامینہ میں سیکیورٹی فورسز نے 2 روز کیلیے کرفیو نافذ کردیا ہے اور اس دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہنگو کی یونین کونسل بلیامینہ میں آئندہ 2 روز کے لئے کرفیو نافذ کردیا ہے، کرفیو بلیامینہ سے زرگیری تک نافذالعمل ہوگا، اس دوران شہریوں کو گھروں سے نکلنیکی اجازت نہیں ہوگی، کرفیو کے نفاذ سے قبل سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مساجد سے باقاعدہ اعلانات بھی کرائے گئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں