لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ کی ساؤتھمپٹن یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ناک سے غبارہ پھلانے سے کان کی میل سے نجات ملتی ہے۔غبارہ پھلانے کے اس عمل سے کان پر دباؤ بڑھتا ہے اور اس کے نتیجے میں کان کی میل باہر آجاتی ہے۔تحقیق میں ایسے 320 بچوں کو لیا گیا جن کے کان میں میل تھی۔ انھوں نے دن میں تین بار ناک سے غبارے پھلائے۔ایک مہینے بعد ان میں سے علاج نے کروانے والے 36 فی صد بچوں کے مقابلے 47 فی صد بچوں کے کان صاف ہو گئے تھے۔کان کے میل سے ہر پانچ میں سے چار بچے 10 سال کی عمر تک متاثر ہوتے ہیں۔ اور اس میں اینٹی بایوٹکس، سمیت مختلف اقسام کی دوائیاں بے اثر ہوتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کان اور حلق کے درمیان والی نلی ہوا کو ناک سے کان کے بیچ والے حصے میں لے جاتی ہے۔یہ جگہ کان کے پردے کے پشت پر ہوتی ہے اور اس میں تین انتہائی چھوٹی اور نازک ہڈیاں ہوتی ہیں جو کہ صوتی لہروں کو کان تک لے جانے میں معاون ہوتی ہیں۔کان کی میل ان ہڈیوں کی حرکت میں مخل ہوتی ہے اور اس سے سماعت متاثر ہوتی ہے۔سنگین صورت حال میں کان کے پردے میں سرجری کے ذریعے ایک سوراخ کرکے کان کی میل کو نکالا جاتا ہے۔تحقیق کرنے والوں میں شامل ڈاکٹر ایان ولیمسن کا کہنا ہے کہ بہت سے ڈاکٹر پہلے سے ہی غباروں کا استعمال کر رہے ہیں لیکن اس کے بارے میں محدود شواہد تھے۔انھوں نے بی بی سی کوبتایا: ’یہ ذرا عجیب لگ سکتا ہے لیکن یہ با مقصد طریقہ ہے۔ ہم اپنے نتائج کے بارے میں پر اعتماد ہیں اور یہ طریقہ علامات اور زندگی کو بہتر بنانے کے اچھے طریقے کے ساتھ نقصان دہ علاج کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اب اسے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جانا چاہیے۔‘آسٹریلیا میں کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر کرس ڈیل مار اور ٹیمی ہوف مین نے کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل میں لکھا ہے کہ ’مشق کے دوران کان کی میل کے علاج کے لیے غیر طبّی طریقہ پراثر رہا۔‘
خیال رہے کہ یہ تحقیق بھی اسی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔
ناک سے غبارہ پھلا ئیں اور کان کی میل نکالیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس
-
انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی
-
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری
-
نورا فتحی کی کار کا خوفناک حادثہ؛ نشے میں دھت شخص فرار؛ اداکارہ اسپتال میں داخل















































