جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

”چاند نواب“ کی کراچی ریلوے سٹیشن پر رپورٹنگ کی ویڈیو نیلامی کے لیے پیش کتنی رقم ملنے کی توقع ؟ حیران کن انکشاف

datetime 30  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے صحافی چاند نواب کی مشہور زمانہ ویڈیو ’’ کراچی سے اندرون ملک  جانے والی ٹرینیں ‘‘ کو  این ٹی ایف کے طور پر نیلامی کیلئے پیش کر دیا گیا  جس سے 46 لاکھ روپے ملنے کی توقع ہے ۔ٹائمز ناؤ نیوز کے مطابق کئی سال پہلے پاکستانی صحافی چاند نواب کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ عید کے موقع پر ان کی سادہ سی ویڈیو انہیں اس قدر مقبول کر دے گی

اور وہ سپر سٹار بن جائیں گے ۔ عید کے موقع پر کراچی سے اندرون ملک جانے والے پردیسیوں کی کوریج کرتے ہوئے  عوام چاند نواب کے آگے سے گزر رہے تھے، اور چاند  نواب کی ریکارڈنگ بار بار خراب ہو رہی تھی جس پر وہ عوام پر غصہ ہو رہے تھے ۔چاند نواب کا یہ کلپ اس قدر مشہور ہوا کہ اسے سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں کاپی کیا گیا  اور اداکار نواز الدین صدیقی نے فلم میں پاکستانی صحافی چاند نواب کا کردار ادا کرتے ہوئے اسی منظر کو فلم میں دہرایا۔اب چاند نواب کی اس ویڈیو کو بطور نان فنگیبل ٹوکن ( این ایف ٹی ) نیلامی کیلئے پیش کیا جا رہا ہے ۔ویڈیو کی ڈسکرپشن میں لکھا گیاکہ  میں چاند نواب صحافت سے وابستہ رپورٹر ہوں ، سال 2008 میں یوٹیوب پر میری ویڈیو سامنے آئی جس میں  میں ایک ریلوے سٹیشن پر عید کے تہوار کی خبر دے رہا ہوں ، میری جھنجھلاہٹ ، غصے پر مبنی تاثرات کو فیس بک  پر لاکھوں ویوز ملے اور وہ ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ سال 2016 میں میری مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب فلمساز کبیر خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان

میں نواز الدین صدیقی کی صورت میں میرا کردار تخلیق کیا ،  اس سے مجھے راتوں رات شہرت ملی اور ہندوستان اور پاکستان کی طرف سے خاص طور پر بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور بجرنگی بھائی جان کی دیگر کاسٹ کی طرف سے بہت زیادہ محبت اور تعریف ملی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…