ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

انتہائی خطرناک طوفان امریکی ریاست سے ٹکرا گیا

datetime 30  اگست‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)سمندری طوفان آئیڈا امریکہ کی صنعتی ریاست لوئزیانا سے ٹکرا گیا ہے جس کے باعث شدید طوفانی بارشوں اور تیز ہوائوں نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست کے شہر نیو اورلینز میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جب کہ طوفان کے باعث ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سمندری طوفان آئیڈا امریکی ریاست لوئزیانا کے شہر

اورلینز سے کو ٹکرایا جس کے باعث شدید ہوائیں چلنے سے کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئی اور دریائے مسی سیپی کے بہائو میں بھی تیزی آگئی۔طوفان کے نتیجے میں نیو اورلینز میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور ہزاروں لوگ شدید گرم موسم میں ایئرکنڈیشن اور ریفجریشن سے محروم ہو گئے ۔ سیلاب کے انتباہ کے چند گھنٹے بعد بجلی فراہم کرنے والی مقامی کمپنی نے بتایا تھا کہ ‘ٹرانسمیشن کو تباہ کن نقصان پہنچنے کے باعث نیو اورلینز شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ۔کیٹیگری چار کا یہ طوفان آئیڈا عین اسی روز ریاست سے ٹکرایا جب 16 برس قبل کیٹرینا نامی طوفان نے لوئزیانا اور مسی سیپی میں تباہی مچائی تھی۔سمندری طوفان آئیڈا کو امریکہ سے ٹکرانے والا پانچواں طاقت ور طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔ طوفان کے باعث 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ تاہم بعد ازاں طوفان کی شدت میں کمی دیکھی گئی اور یہ کیٹیگری 2 تک پہنچ گیا۔طوفان اب نیو اورلینز کے 50 کلومیٹر مغرب سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا کہ طوفان کے دوران 115 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں 33 ہزار نفوس پر مشتمل شہر ہوما کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔لوئزیانا کے شہر بیٹن روش کے مضافاتی علاقے پریریویل میں گھر کی چھت پر درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔مقامی پولیس نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ۔نیو اورلینز شہر اور ریاست کے دیگر علاقوں میں ایمرجنسی میڈیکل سروسز کو معطل کر دیا گیا ہے۔آئیڈا طوفان جن علاقوں سے ٹکرایا ہے وہ صنعتی علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہاں کئی اہم بندرگاہیں بھی ہیں جنہیں بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔ریاست لوئزیانا میں دو جوہری توانائی کے پلانٹ بھی ہیں جن میں سے ایک نیو اورلینز کے قریب جب کہ دوسرا بیٹن روش شہر سے 43 کلو میٹر دور شمال مغرب میں واقع ہے۔صدر جو بائیڈن نے آئیڈا کی آمد سے قبل ہی لوئزیانا اور مسی سیپی کے لیے ہنگامی حالت کے نفاذ کی منظوری دے دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…